کچا دھاگا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کچا تاگا یا سوت جو کمزور ہوتا ہے؛ (مجازاً) ناپائیدار رشتہ یا تعلق۔ دفعتاً ایک دھماکے کے ساتھ کچّے دھاگوں کے سرے چھوٹ گئے ( ١٩٥٨ء، کیات مصطفیٰ زیدی (شہر آذر)، ٥٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کچا' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'دھاگا' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "کلیات مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر